بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایش کی مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اووا)کی تقریب حلف برداری فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں قمر زمان کائرہ نے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں صدر پاکستان کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد عامر خان نے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، محمد عقیل احمد اور سدرہ شان نائب صدور (مرد اور خواتین)کے طور پر حلف لیا۔ محمد آصف نے جنرل سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا جبکہ سمیرا سلیم اور ارسلان خورشید کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

اختر زیب مہمند فنانس سیکرٹری، عامر شہزاد سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچر اور سید انوار الحسن سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔ اووا کی ایگزیکٹو باڈی میں سید آصف کمال، محمد مدثر، شکیل احمد صدیقی، محمد رفیع، عنصر احمد، علی رافع، لبنی امجد، خدیجہ اشرف، نادیہ مختار، راجہ حامد نواز، محمد عمران، اور صہیب قریشی شامل ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو علم کا کلیدی مرکز قرار دیتے ہوئے نئی باڈی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اووا کے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کو پورا کریں ، انہوں نے قومی ترقی میں تعلیمی اداروں کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں تعمیری مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عامر فدا پراچہ نے اووا کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔ صدر ڈاکٹر عامر خان نے کمیٹیوں اور ٹیم ورک کے ذریعے افسران کے تحفظات دور کرنے کا عہد کیا۔ جنرل سیکرٹری محمد آصف چوہدری نے یونیورسٹی کے کی ترقی میں افسران کے کردار پر زور دیا ۔ تقریب کا اختتام اووا کو مضبوط بنانے اور جامعہ کی ترقی کی حمایت کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا عظیم مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کی ملائیشین اسلامی پارٹی پاس” کی دعوت پر موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

ملائیشیا کے شہر الورسیتار میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران وسائل کا رخ اپنے عوام کی جانب موڑیں۔

کانفر نس میں  دنیا بھر کی مختلف اسلامی تحریکوں کے قائدین، علماء کرام  اور پالیسی سازوں نے بھی شرکت کی۔

اسلامی تحریکوں کو اتحاد امت، امن کے فروغ اور عوام کی ترقی کے لیے جدوجہد تیز کرنی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی ۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • 15برس میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے: حافظ نعیم
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ
  • ڈھاکا یونیورسٹی میں انقلاب کی نوید
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • صادقین سے مراد آل محمد (ص) ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری