پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں مشہور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کر لی۔ ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر لاہور فورٹ میں لی گئی فوٹو شوٹ کے دوران سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ماورا اور امیر کی جوڑی کو ڈرامہ "سبات" اور "نیم" میں بے حد پسند کیا گیا تھا، اور ان کی کیمسٹری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ شاید یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ ہے۔ 

دونوں اداکاروں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ مگر حالیہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے تمام افواہوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔

شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کی گئیں، جہاں قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے شرکت کی۔ ایک فوٹوگرافر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں شادی کے حسین لمحات کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ 

امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "الحمدللہ، میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کر لی اور اس خوشی کو اپنی دنیا کے ساتھ منایا۔ آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ!"

امیر گیلانی ایک تعلیم یافتہ اور معزز پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے دادا سید افتخار حسین گیلانی معروف وکیل اور سیاستدان تھے، جو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں 1988 سے 1990 تک وفاقی وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

امیر گیلانی نے 2022 میں ہارورڈ لا اسکول سے قانون کی ڈگری حاصل کی، لیکن اداکاری کے شوق نے انہیں ٹی وی انڈسٹری میں لے آیا۔ انہیں ڈرامہ سیریل "سبات" میں 'حسن' کے کردار سے شہرت ملی۔ انہوں نے مختلف میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے اور ان کا حالیہ پروجیکٹ "ویری فلمی" نامی سیریز تھا۔

ماورا حسین کی بہن، معروف اداکارہ اروہ حسین، 18 دسمبر 2016 کو گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اداکار جوڑے کی شادی پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جو ان کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیر گیلانی

پڑھیں:

پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں بغاوتیں جاری ہیں۔ چھتیس گڑھ، منی پور اور ناگا لینڈ میں دہلی حکومت کے خلاف بغاوت جاری ہے، بھارت میں کئی ریاستیں اور لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جارہا ہے یہ اس کے خلاف بغاوت ہے۔ ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے،بے گناہ لوگ اس قسم کی جنگوں میں نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بہت آسان ہے۔ ہمارے پاس تو بھارت کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں جو ہم دے بھی چکے ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ پاکستان میں جہاں جہاں بھی خلفشار ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پہلگام حملہ چھتیس گڑھ خواجہ آصف کشمیر منی پور ناگالینڈ وزیر دفاع

متعلقہ مضامین

  • مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ہے ایسا ڈرامہ کرتا ہے، رانا تنویر حسین
  • ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • بانی پاکستان قائداعظم سے ملاقات کر چکا ہوں: فیصل رحمان کا انکشاف
  • برطانوی میڈیا نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنیوالوں کا تعلق لشکر طیبہ سے قرار دیدیا
  • کیا کلیسائے روم اب ایک افریقی پوپ کے انتخاب کے لیے تیار ہے؟
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو شملہ سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں،وفاقی وزراء
  • شکی مزاج شریکِ حیات کے ساتھ زندگی عذاب
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف