نیا چیف الیکشن کمشنر کون؟ قاضی فائز عیسیٰ کے نام کی پھر گونج
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد : حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے تقرر پر مشاورت شروع ہوگئی، حکومت کا سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور شروع ہوگیا، اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حامی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے سابق ججز بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) میں سابق ججز ناصر الملک، تصدق جیلانی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے، ن لیگ نام فائنل کرنے کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری، اور اتحادیوں سے مشاورت کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ
—فائل فوٹوسندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں چند نئے ارکان کو شامل کیا جائے گا، جبکہ 4 سے 5 ارکانِ سندھ کابینہ کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
سندھ کابینہ میں رد وبدل اور قلمدان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاؤلہ کو صوبائی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے کئی وزراء اور ارکانِ اسمبلی کو ٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کئی وزراء اور اراکینِ اسمبلی کو صبح ملاقات کے لیے بلایا ہے۔