وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، ان سےجب ملاقات ہوئی تو مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کردیے، ہمارےصوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جارہا ہے، دیگر صوبوں کی حکومتیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر مناظرہ کر لیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کے اندر ہر حلقے میں مخالف ہوتے ہیں، کوئی سیٹ کے لیے مخالف ہوتا ہے تو کوئی ٹکٹ کے امیدوار ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے سیاسی جماعتوں میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، ہم صرف ثبوت پر یقین رکھتے ہیں باتوں پر یقین نہیں، ہماری پارٹی کی کمیٹی بنی ہے، کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو جمع کرائے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اب بھی ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دے رہی ہے، 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہمارے صوبے کو وفاق نے دینے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے لوگ سختیاں برداشت کر رہے ہیں پھر بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ ہیں، وفاقی وزرا کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ عوام کے نمائندے نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے، اشتہاری اسٹیٹس برقرار

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اکتوبر 2022 احتجاج کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث ان کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار ہے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ آئی 9 میں درج مقدمے پر سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

عدالت میں وکیل ظہور الحسن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آج پیش نہیں ہوسکتے، میں 10 جولائی کو ہر صورت پیش کردوں گا۔

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کا کیس نمٹا دیا گیا

گزشتہ سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم کا سیکشن 87 کے تحت اشتہار جاری ہوا جب تک عدالت نہیں آتے اشتہار کینسل نہیں ہوسکتا۔

جج طاہر عباس سِپرا نے ریمارکس دیے کہ اس کے ساتھ قبل از گرفتاری ضمانت بھی کروانی چاہیے لیکن لاہور ہائیکورٹ کی ججمنٹ آگئی ہے، ریلیف لینے کے لیے علی امین کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، پشاور ہائیکورٹ کا حکم موجود ہے، میں نیا حکم نامہ کیسے جاری کروں؟

وکیل صفائی نے کہا کہ مجھے آپ کے وارنٹ کی فکر ہے، اس کو معطل کردیں، علی امین گنڈاپور پیش ہو جائیں گے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ وہ تو اس وقت کا اشتہار تھا جب وہ سپریم کورٹ انصاف لینے گئے، آپ ریلیف مانگتے ہیں لیکن اس کے لیے عدالتوں کا بھی احترام کریں۔ علی امین گنڈاپور کے آنے تک میں وارنٹ یا اشتہار کینسل نہیں کرسکتا، اسلام آباد پولیس پاکستان کی ہر ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نہ تو وارنٹ اور نہ ہی اشتہار ختم کر رہا ہوں، میں نے پولیس کو حکم دے دیا ہے اگر ہائیکورٹ کا حکم ملا تو اس پر عملدرآمد کرے۔

متعلقہ مضامین

  •  حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، علی امین گنڈاپور
  • گورنر ہماری حکومت کیا ختم کرے گا وہ تو کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا، علی امین گنڈاپور
  • گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور
  • گورنر ہماری حکومت کیا ختم کرے گا وہ تو کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا، علی امین گنڈا پور
  • گورنر کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا، ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، علی امین گنڈا پور
  • گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور
  • کسی میں ہمت ہے تو میری حکومت گرا کر دکھائے، علی امین گنڈاپور
  • ریاست اور ادارے خیبر پختونخوا حکومت گراکر دکھائیں: علی امین گنڈاپور کا چیلنج
  • آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو گرا دیا جاتا ہے تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپور کا چیلنج
  • علی امین گنڈاپور انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے، اشتہاری اسٹیٹس برقرار