استحکام پاکستان پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ، پنجاب 4 زون میں تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور (صباح نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ، پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجا ب کو 4 زون میں تقسیم کیا گیا، پارٹی صدر نے سائوتھ کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ ایم این اے گل اصغر بگھور آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر ہوں گے، سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدر مقرر کیا گیا۔ صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے نئے عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں۔ مرکزی پارٹی رہنما رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی، ملک زمان نصیب اور میاں جنید ذوالفقار بھی موجود تھے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کو خوشحالی اور امن کے پیغام کے ساتھ تنظیمی سطح پر مضبوط بنائیں گے، اب سیاست نہیں بلاتفریق خدمت کرنے کا وقت ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل استحکام پاکستان پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی؟ اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔