کراچی:

ڈیموتھ کرونا رتنے بطور پلیئر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کوچنگ میں کیریئر بنانے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے گال میں آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بعد ریڈ بال کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا، یہ ان کے کیریئر کا 100 واں میچ تھا۔

مزید پڑھیں؛ آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت لی

ڈیموتھ کرونا رتنے کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے ہار گئی تھی جبکہ دو میچز پر مشتمل سیریز بھی کینگروز کے نام رہی۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت جذباتی ہے، طویل کیریئر میں میرا بیشتر وقت اہل خانہ کے بعد ٹیم ساتھیوں کے ہمراہ ہی گزرا ہے، اب مجھے انھیں چھوڑنا ہوگا لیکن یہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، نئی ٹیکنالوجی کے حیرت انگیز فیچرز

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے امتحانات میں ایک انقلابی تبدیلی متعارف کروائی جا رہی ہے، جہاں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس گاڑیوں کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ لاہور میں تیار کی گئی یہ جدید گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی وقار نذیر کے مطابق یہ گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل کو خودکار طریقے سے انجام دے گی۔ گاڑی میں نصب جدید سافٹ ویئر ڈرائیور کی کارکردگی کا خود بخود جائزہ لے گا۔ مثال کے طور پر، اگر امیدوار ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کرے گا تو سافٹ ویئر خود بخود اسے ناکام قرار دے کر گاڑی بند کردے گا۔

گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں متعدد کیمرے نصب ہیں، جو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے ہر پہلو کو ریکارڈ کریں گے۔ یہ کیمرے نہ صرف امیدوار کی ڈرائیونگ مہارت کو پرکھیں گے، بلکہ ٹیسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کو بھی نوٹ کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی 200 ایسی اے آئی گاڑیاں تیار کرکے صوبے کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز میں بھیج دی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں یکسانیت لانا اور انسانوں کی جانب سے ہونے والی ممکنہ غلطیوں کو ختم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جدید نظام نہ صرف ڈرائیونگ معیارات کو بہتر بنائے گا، بلکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا J-35 طیارہ، ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنے والا دوسرا اسٹیلتھ جیٹ قرار
  • دنیائے کرکٹ کے مشہور امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے
  • جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی، ہیڈ کوچ ویمنز کرکٹ ٹیم
  • پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، گاڑی میں کیاخصوصیات ہیں؟
  • ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، نئی ٹیکنالوجی کے حیرت انگیز فیچرز
  • دو طرفہ ون ڈے سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل
  • کوئنٹن ڈی کوک کی انٹرنیشنل کرکٹ میں حیران کن واپسی، دورہ پاکستان کے لیے منتخب
  • محکمہ خزانہ نے لیو قبل از ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا
  • پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکست سے معاشی طور پر کتنا نقصان ہورہا؟ رمیز راجہ نے اندر کی بات بتادی