مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاﺅن کراچی میں تکمیل قرآن کرام وتقسیم انعامات کی سالانہ روح پرور تقریب میں 122 طلباءکی دستاربندی کی گئی۔

تقریب میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآبادکے مفتی محمد مدنی ،جامع مسجدعالمگیربہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعیداحمد، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، شیخ الحدیث مولانا نور الحق ،مولانا عبد القادر کھوسو،جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے منتظم اعلی قاری محمد شفیع کھوسو،مشیر وزیراعلی ایم پی اے سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی ،معروف کاروباری شخصیت مولانا امین اللہ، مذہبی اسکالر شیخ نوید، منیر احمد شاہ، مفتی شاہ فیصل برکی، یوسی 2بلدیہ ٹاون چیئرمین عارف تنولی،جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے فضلا مولاناطیب شکیل،مولانا اسد اسلم،مولانا فضیل نعیم،سیاسی رہنماءحاجی طورخان،میرخدابخش کھوسو،غوث بخش کھوسو سمیت ممتاز علماءکرام ومعززین شریک ہوئے۔

معروف نعت خواہوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ تقریب کی صدارت مدیراعلیٰ قاری مظہرالدین نے کی، ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین رازی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاون کی تعلیمی خدمات سے مہمانوں اور شرکاءکو آگاہ کیا۔

 

تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلباءکو بھی انعامات دیئے گئے، بچوں نے تلاوت،حمد ونعت،اصلاحی ٹیبلو شو اور مختلف خاکے پیش کر کے اپنی تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور شرکائے تقریب نے انہیں والہانہ داد سے نوازا، تقریب کے آخرمیں طلباءو طالبات میں اسناد، شیلڈزاور انعامات تقسیم کیے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

مہمان علماءکرام نے کہا کہ مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاﺅن جیسے ادارے ہمارے معاشرے میں کسی نعمت سے کم نہیں جہاں بچوں کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے تاکہ وہ پاکستان کے ایک کامیاب شہری بن سکیں ، دینی مدارس ملک میں شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہاں بھی علم کی شمع روشن کی ہے جہاں وسائل کے باوجود حکومت کی رسائی نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ

پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ میں کراچی کے طلبہ بازی لے گئے، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل

 آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔آئی بی اے سکھر کے ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔ نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوگئے۔ ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے، انھوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے، کراچی کورنگی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اورضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہے۔124امیدوار ٹاپ ٹین میں شامل رہے جن میں سے 41امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے عارضی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے اور یکم نومبر 2025کو شام 5:00بجے تک امیدوار وں کو شکایت کے اندراج کا وقت دیا گیا ہے کہ اگر کوئی شکایت ہے تو اس کا اندراج ای میل کے ذریعے کردیں، اتوار کو شام 5 بجے حتمی نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
  • ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • میں گاندھی کو صرف سنتا یا پڑھتا نہیں بلکہ گاندھی میں جیتا ہوں، پروفیسر مظہر آصف
  • ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
  • ایم ڈی کیٹ، کراچی کے طلبہ بازی لے گئے
  • ایم ڈی کیٹ میں کراچی کے طلبہ بازی لے گئے، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
  • جامعہ اردو میں بدانتظامی، ہراسانی اور سہولیات کی کمی، اسلامی جمعیت طلبہ کا شدید احتجاج