چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کہا ان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے ملاقات میں بانی پی ٹی ائی کے خط سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق ہیں، میں نے کمیٹی سے کہا اس خط کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے وہ طے کریں گے، یہ معاملہ آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت آتا ہے اسے آئینی بینچ نے ہی دیکھنا ہے۔
صحافی نے سوال کیا عدلیہ میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کریں گے ؟ جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ یہ معاملات پہلے سے چل رہے ہیں، ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔جسٹس آفریدی نے مزید کہا کہ میں نے ججز سے کہا سسٹم چلنے دیں، سسٹم کونہ روکیں، میں نے کہا مجھے ججز لانے دیں، جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ لانے کا حامی ہوں، میرے بھائی ججزجو کارپوریٹ کیسز کرتے تھے وہ آج کل کیسز ہی نہیں سن رہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی چیف جسٹس
پڑھیں:
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
ملتان (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے ہرادیا،ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر228 رنز بنائے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر195رنزبناسکی۔سلطانز کی جانب سے یاسر خان دھواں دار 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ حارث رؤف سب سے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی