وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں صنعتکاروں کو کاروبار کے لیے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں، صنعتکار جتنی انڈسٹری لگا سکتے ہیں لگائیں، فوری طورپر این او سی ملےگا۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ انڈسٹری لگانے کے لیے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لیے ادویات سمیت امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 23واں اجلاس ہوا جس میں 90 نکات پر غور کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔
صوبائی کابینہ نے اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے ’زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی‘ کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اسپیشل افراد اورسینیئر سٹیزن کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دے دی، جبکہ طلبہ کے لیے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ٹرام سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کرلیا، جبکہ کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل ’کرایو بلیشن‘ مشین کے لیے 580 ملین کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔
کابینہ نے پنجاب بھر میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لیے فنڈز کی منظوری دی، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسپیشل ایجوکیشن مراکز کو اسپیشل افراد کے لیے فرینڈلی اور بہتربنانے کی ہدایت کی۔
کابینہ نے پنجاب میں اسپیشل افراد کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا، جبکہ 5ہزار 960 کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس کے علاوہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں 127 بھرتیوں کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دے دی گئی، جبکہ چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے بیسک اینڈ کلینکل سائنسز کے لیے عمر کی حد 65 سال کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے تونسہ اورمنکیرہ کے 4 دانش اسکولوں میں اسٹاف کی بھرتی کی منظوری دے دی، جبکہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کرلیا، جبکہ پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے موٹروہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر گڑھے فوری طورپر پُر کرنے کی ہدایت کی۔
کابینہ نے نگہبان رمضان پیکج کے لیے 30 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جس سے 30 ملین افراد مستفید ہوں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائےگا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑےگا، گھر بیٹھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دیدی
کابینہ نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے لینڈ لیور کی جگہ بھی ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینے کی منظوری دے دی، جبکہ ریسکیو 1122 کی سروسز کی 353 گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں 117 ریسکیو 1122 ایمبولینسز مہیاکی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم فیصلے صوبائی کابینہ اجلاس مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہم فیصلے صوبائی کابینہ اجلاس مریم نواز وی نیوز آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی کی منظوری دے دی صوبائی کابینہ کابینہ نے مریم نواز فیصلہ کیا کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔