آرمی چیف نے خط کے معاملے پر مختصراورجامع جواب دیا،راناثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہخط کے معاملے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مختصراورجامع جواب دیاہے،یہ بانی پی ٹی آئی کاخط نہیں فوج کے خلاف بیانیہ ہے،بانی پی ٹی آئی کی چالوں کو سب سمجھتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ صحافیوں نے آرمی چیف سے سوال کئے جن کاانہوں نے جواب دیا، آرمی چیف کی طرف سے خط کا صاف جواب ہی سمجھاجائے۔انہوںنے کہاکہ جس طرح کاخط چیف جسٹس کو بھیجاگیا وہ آرمی چیف کوبھیجاجاتا تو شاید جواب آجاتا،یہ آرمی چیف کو خط بھیجتے اور میڈیاکوجاری نہ کرتے تو شاید پھر بھی جواب آجاتا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نومئی کے بیانیہ سے پیچھے ہٹنے اورمعافی مانگنے کو تیار نہیں، ان کی چالوں کو سب سمجھتے ہیں یہ دروازہ کھلنے والی بات نہیں۔ایک سوال پرراناثناء اللہ نے کہاکہ کسی نے چیف جسٹس کو خط لکھاہے تو اس کو ٹریٹ بھی کیاجاسکتاہے،میں نے نہیں کہاکہ ججز ریفرنس دائرکررہے ہیں میں نے تو یہ کہاتھا کہ ریفرنس دائرہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کسی دور میں صابرمٹھوسے ملاقات نہیں کی 2016 میں صابرمٹھوہمارے جونیئرتھے جولوگ صابر کے پاس جاتے تو الٹے پاوں واپس آتے، مجھےکہاگیاکہ صابرمٹھوکے پاس جائیں ریلیف مل سکتاہے مگرمیں نہیں گیا ۔انہوں نے کہاکہ کسی کے پاس گاڑی میں لیٹ کرجانے والی بات درست نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد؛ گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں اہم پیشرفت
اسلام آباد:اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والی گاڑی کاک پل کے نیچے سے مل گئی۔
والد کی لاش حادثے کے تیسرے دن مل گئی تھی جبکہ بیٹی کی لاش ابھی تک تک نہیں مل سکی، چند روز قبل ریسکیو نے آپریشن ختم کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث لڑکی اپنے والد سمیت 22جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔
لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی۔