اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھاپائی اورگالم کلوچ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر5کے باہر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس دوران دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،اس موقع پر دونوں کے درمیان گالم کلوچ بھی ہوئی،ایک دوسرے کو ٹاوٹ غدار تک کہہ دیا،فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ٹاوٹ ہوجس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیاجس کے باعث شعیب شاہین زمین پرگر گئے اور گرنے کے باعث انہیں بازو پر چوٹ آئی۔جیل عملے نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو چھڑایا۔شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعدسابق وفاقی فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔(جاری ہے)
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے شعیب شاہین کو بھی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے جیل کے اندر بلالیا۔
فواد چوہدری سے مار کھانے والے شعیب شاہین تیسرے رہنماءہیں۔ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کا اینکر پرسن مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کے ساتھ جھگڑا ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپرماراتھا ۔ فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑا مارنے کے بعد دونوں گتھم گتھا ہو گئے تھے۔اس موقع تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچاو کرایا تھا۔ یہ بھی بتایاگیا تھا کہ جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بات چیت کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکر کے آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق فواد چوہدری پر الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا او فوا د چوہدری نے اینکر کو تھپر مار دیا تھا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر شعیب شاہین کے درمیان جیل کے
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔