پی آئی اے کی نجکاری کی رفتار تیز، یکم جون کی ڈیڈ لائن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور مالیاتی تکمیل کی آخری تاریخ 1 جون 2025 مقرر کر دی ہے، جو پہلے طے شدہ اکتوبر کی مدت سے چار ماہ پہلے کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ جس کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی مالی بوجھ کم کرنا اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
دی نیوز نے سیکرٹری نجکاری ڈویژن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور تصدیق کے لیے انہیں سوالات بھیجے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم، نجکاری کمیشن کے ایک اور سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نجکاری ڈویژن کو عملدرآمد کا روڈ میپ جون 2025 تک تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نجکاری کے عمل میں اہم پیشرفت کے طور پر، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہونے کے بعد نئے طیاروں کی خریداری پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) ختم کر دیا جائے گا۔
حکومت ان مالی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک حکمت عملی بھی تیار کر رہی ہے، خاص طور پر 45 ارب روپے کے منفی ایکویٹی کے حوالے سے، جسے آئی ایم ایف نے حکومت کو جذب کرنے کی اجازت دی ہے۔
اس کا مقصد پی آئی اے کو ایک صاف بیلنس شیٹ کے ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش بنانا ہے۔ یہ 45 ارب روپے 26 ارب روپے کے ایف بی آر ٹیکسز، 10 ارب روپے کے سول ایوی ایشن چارجز اور باقی پنشن واجبات پر مشتمل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے ارب روپے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔