غلط پارکنگ پر رکشے کے چالان پر ڈرائیور کا ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وقاص احمد: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں غلط پارکنگ پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن عثمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ وارڈن نے دھمکیوں کی رپورٹ درج کرانے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
عثمان خان نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ساحل نامی رکشہ ڈرائیور نے فیروزپور روڈ پر غلط جگہ پر رکشہ کھڑا کیا تھا، جس پر اس کا چالان کیا گیا۔ چالان کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور غصے میں آ گیا اور خود کو ایک مذہبی جماعت کا کارکن کہہ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
کراچی:نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔