تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
تحریک انصاف نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں وکلاء اور دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں اور تحریک انصاف اس حکومت کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک نالائق ترین وزیر اعلیٰ کو مسلط کیا گیا ہے اور عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم، تحریک انصاف اپنی سیاسی حکمت عملی کے تحت عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی۔
ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید کے بعد ایک منظم اور مؤثر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک تحریک انصاف کے بعد
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسہ اور احتجاج ہو گا۔ پانچ مئی کو کراچی میں اے پی سی، 10 مئی کو حیدر آباد میں جلسہ ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ججز کو بے توقیر کہا جا رہا ہے ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ عوام ہمارے ساتھ چلے ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہو گا۔