Jang News:
2025-04-25@11:46:21 GMT

کراچی: داماد کی فائرنگ سے زخمی ساس چل بسی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کراچی: داماد کی فائرنگ سے زخمی ساس چل بسی

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اعظم بستی میں داماد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ساس دم توڑ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو 10 فروری کو داماد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

حکام نے کہا کہ بچے عدالتی حکم پر ماں کے پاس تھے، روکنے پر ملزم نے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیے داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل ،ساس کو زخمی کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 2 گھنٹے بعد تھانے میں ساس کی شکایت کرنے پہنچ گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو تھانے میں ہی حراست میں کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی

کراچی میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچے جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے بتایا کہ  حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام  کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کرلی گئی، حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل ولد نعیم  کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام  نے بتایا کہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم شامل، کراچی: 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ نامی خواتین بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 35 سالہ سکینہ اور22 سالہ نعیمہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

پولیس  نے کہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ٹینکر ڈرائیور سمیت  تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
  • کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی