ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں: شوکت یوسف زئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور پرعتماد ہے، پی ٹی آئی میں وہ لوگ رہ جائیں گے جو عمران خان سے وابستگی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے، شیر افضل مروت کو خاموش رہنے کا کہا ہے لیکن وہ خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی سے ہمدردیاں ہیں، وہ عمران خان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ سیاسی بندے نہیں ہیں، وہ ایک بہت اچھے وکیل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے اسرائیل کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی مقام سبسطیہ اور جنوبی لبنان کے جبل عامل خطے کے پانچ تاریخی قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات کو ساتھ ہی خطرے سے دوچار عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے، اور خاص طور پر لبنان کے بیوفورٹ قلعہ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب فلسطینی اور لبنانی حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
یونیسکو کی کمیٹی نے لبنان کے قدیم شہر صور کو بھی تنازع اور ممکنہ نقصان کے خدشات کے باعث خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔