پنجاب میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پنجاب حکومت کی جانب بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، جس کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کئےگئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نےسلمان خان کا بطور ڈپٹی کمشنر قصور تبادلہ منسوخ کردیا گیا،عمران علی کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا ہے،کامران صغیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مری ،ڈاکٹر عائشہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب،شگفتہ جیبیں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راولپنڈی زونیرہ آفتاب گجر کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،عبداللہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راولپنڈی اور محمد عثمان اشرف کو ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے سعدیہ صادق کو اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ،محمد ابوبکر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب قمر الزمان قیصرانی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری ڈوپلپمنٹ محکمہ بلدیات نوشین ملک کو ڈائریکٹر جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس زینب خان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عثمان خالد خان کو سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،محمد ارشد بھٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ،محمد حنیف کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ اور محمد ماجد اقبال کو سی ای او پیما تعینات کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، خصوصاً لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں شدید گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع جن میں کوئٹہ، تربت، خضدار اور چمن شامل ہیں، میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جہاں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے، جو گرمی کی شدت میں کچھ کمی لا سکتی ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔