بولیویا،تیزرفتار بس کھائی میں گر گئی ، حادثے میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بولیویا (نیوزڈیسک) بس کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں حادثے میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور سفر کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس یوکلا کے قریب ایک چٹان سے تقریباً 800 میٹر نیچے گر گئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ جنوبی شہر یوکلا میں پیش آیا جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں کچھ لوگ بری طرح زخمی ہوئے۔
جن میں دس بڑے اور چار بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا، اور ان میں سے چند ایک خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جہاں بس حادثہ پیش آیا وہاں کی سڑک انتہائی خراب تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ممکن ہے بس کی رفتار تیز تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بولیویا کی پہاڑی سڑکیں انتہائی خطرناک ہیں۔ گزشتہ ماہ بولیویا کے شہر پوٹوسی کے قریب ایک اور بس کھائی میں جا گری تھی جس میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بولیویا میں تقریباً ہر سال سڑک حادثات میں اوسطاً 1400 افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
بالائی علاقوں میں کل سے نیا موسمی نظام داخل ہوگا، بارشوں کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا