خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کا آرمی چیف کی قرآنی علم و فہم کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کے قرآن و حدیث کے بارے میں علم و فہم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تعریفی بیانات آرمی چیف کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کے بعد سامنے آئے، جس میں جنرل عاصم منیر نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔
علمائے کرام نے کہا کہ آرمی چیف کے دلائل نے انہیں اطمینان بخشا اور وہ اس موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے انہیں بہت سکون ملا اور وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
مفتی حکیم علی نے خوارج سے متعلق آرمی چیف کے قرآنی حوالے کی تائید کی اور اسے بالکل درست قرار دیا۔
اسی طرح مولانا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے افراد پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آرمی چیف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں
صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈاپور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔ صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجز اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔ کابینہ کی جانب سے منظوری کے تھوڑی ہی دیر بعد مینا خان کی وزارت تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔