WE News:
2025-09-17@23:46:41 GMT

جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے بڑے پیمانے پر احتجاج  شروع کردیا ہے۔

گذشتہ روز بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے پارٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اظہرالاسلام کی رہائی کے لیے ملک بھر میں جلسے، جلوسوں کا اعلان کیا تھا، جنہیں عوامی لیگ کے دور حکومت میں 1971 میں جنگ آزادی کے دوران عصمت دری، قتل اور نسل کشی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں بنگلہ دیش ناکام ہوا تو کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی، امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش

منگل کی شام جماعت اسلامی نے ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی ڈھاکہ میں ریلی کی قیادت امیر شفیق الرحمان نے کی۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی بنگلہ دیش غلام پرور نے اپنے بیان میں کہا کہ اظہرالاسلام کو 13 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں حراست میں رکھا گیا ہے۔’ بار بار ریمانڈ حاصل کرکے انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ کئی بار شدید بیمار ہوگئے جس پر انہیں طبی نگہداشت بھی فراہم نہیں کی گئی۔‘

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹا دی گئی

انہوں نے کہا کہ شہریوں نے امید کی تھی کہ انتہائی ظلم اور تشدد کا نشانہ بننے والے  اظہرالاسلام  کو آمریت سے پاک بنگلہ دیش میں رہا کیا جائے گا لیکن عبوری حکومت کو اقتدار سنبھالے 6 ماہ اور 9 دن ہوگئے ہیں، تاہم عبوری حکومت نے اے ٹی ایم اظہرلاسلام کو رہا نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آمریت کے دوران گرفتار ہونے والے اظہرالاسلام کو جیل میں رکھنا انتہائی ظلم اور ناانصافی کے سوا کچھ نہیں ہے، قوم حیران ہے کہ انہیں ابھی تک فاشزم سے پاک بنگلہ دیش میں حراست میں رکھا گا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی حکومت کا جماعت اسلامی اور طلبہ ونگ پر پابندی کا اعلان

یاد رہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اہم رہنما اظہرالاسلام کو 2014 میں سزائے موت سنائی گئی تھی جنہوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، 2019 میں سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ تاہم اس فیصلے پر عملدرآمد آج تک نہیں ہوسکا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران رنگپور میں 1200 افراد کو قتل کیا اور انہوں نے پاکستان کی حمایت فورسز کی قیادت کی، جب وہ جماعت اسلامی اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احتجاج اظہرالاسلام بنگلہ دیش جماعت اسلامی جیل ڈھاکہ شیخ حسینہ واجد عوامی لیگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اظہرالاسلام بنگلہ دیش جماعت اسلامی جیل ڈھاکہ شیخ حسینہ واجد عوامی لیگ جماعت اسلامی بنگلہ دیش بنگلہ دیش میں

پڑھیں:

گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں انفرااسٹرکچر کی ناقص صورت حال پر حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملائیشیا سے واپس پر کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کے رہنے والے اذیت کا شکار ہیں، اس حالت پر افسوس ہوتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نا اہل بھی ہے اور بددیانت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، کراچی کی ترقی کا ایک ہی راستہ ہے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے، ریڈ لائین فراڈ پروجیکٹ چند ہزار لوگوں کے لیے ریڈ تنگ کردی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سے لاکھوں لوگ گزرتے ہیں جن کی زندگی مشکل بنا دی گئی ہے، ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ووٹ کی چوری کو معاف نہیں کیا، اگلے فیز میں ووٹ کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے، جماعت اسلامی عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نازک معاملہ ہے، بذریعہ پنجاب لانگ مارچ بڑا بریک تھرو تھا، جماعت اسلامی کوئٹہ، جعفرآباد اور گوادر میں بنو قابل پروگرام شروع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں وڈیرہ شاہی اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر پی پی کا ساتھ دے رہی ہے، سندھ کے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کی بدولت بیداری کی لہر پیدا ہو رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طویل اقتدار میں مافیاز پروان چڑھے، پنجاب میں ایک روٹی، دو کباب کی حکومتی  امداد کے پیچھے بھی خودنمائی کی تحریک نظر آتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ متناسب نمائندگی کا طریق انتخاب لاگو ہونا چاہیے، جماعت اسلامی لینڈ ریفارمز کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں، ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، افغانستان کو بھی سمجھنا چاہیے، وہاں سے دراندازی بند ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
  • ڈھاکا یونیورسٹی میں انقلاب کی نوید
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
  • امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم
  • جماعتِ اسلامی کی ٹیم اختیار سے بڑھ کر کام کررہی ہے‘فرحان بیگ
  • روس نے مغربی پابندیوں سے بچنے کے لیے لین دین بارٹر ڈیل پر کرنا شروع کردیا