City 42:
2025-06-09@22:07:16 GMT

قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

سٹی42:منگل اور بدھ کی درمیانی رات نصف شب سینئیر سیاستدان  اور رکن قومی اسمبلی کے انتقال کی خبر نے سیاسی اور  صحافتی حلقوں کو رنجیدہ کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔
   نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
 پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور  کے اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت 

نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2013 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 نواب یوسف تالپور  متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی

پڑھیں:

مالی سال 26-2025ء کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ۔ فوٹو فائل

مالی سال 26-2025ء کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔

وفاقی بجٹ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء سے متعلقہ اجلاس کےلیے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ تلاوت، حدیت، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ ایجنڈے کا پہلا حصہ ہے۔

قومی ترانے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بجٹ 26-2025ء پیش کریں گے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسپیکر کی اجازت سے محاصل سمیت دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کو مشاورتی اجلاس میں آج شام طلب کرلیا ہے۔

مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن اراکین اسد قیصر، بیرسٹرگوہر سمیت دیگر کو کو شرکت کی دعوت دے دی گئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یوآئی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے صحافیوں نے اقتصادی سروے کے اعداد و شمار چیلنج کردیے 1 اعشاریہ 9 بلین کا تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ، اقتصادی سروے ہم معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں: اقتصادی سروے جاری

مالی سال 25-2024 کا اقتصادی سروے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال معیشت کی عبوری شرح نمو 2.68 فیصد رہی، ہدف3.6 فیصد تھا، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر رہا، یہ حجم گزشتہ سال371 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا۔ اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ اہم فصلوں کی گروتھ منفی شرح میں رہی۔

متعلقہ مضامین

  • مالی سال 26-2025ء کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
  • وفاقی بجٹ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب
  • مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا
  • آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
  • سپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
  • وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
  • بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا، محمد اورنگزیب
  • بجٹ 26-2025ء، سپیکر قومی اسمبلی نے شیڈول کی منظوری دے دی
  • وفاقی بجٹ، قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول آگیا
  • اسپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی