لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں، وزیر مواصلات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں، 24 کروڑ کے ملک پاکستان میں 40 فیصد سڑکیں خستہ حالت یا مخدوش ہیں۔
مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روڈ انفرااسٹرکچر کی بہتری اور جدید سفری سہولتوں کے لئے کوشاں ہیں، 24 کروڑ کے ملک پاکستان میں 40 فیصد سڑکیں خستہ حالت یا مخدوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 4 لاکھ 93 ہزار کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک موجود ہے،
شاہراہوں میں 14400 کلومیٹر نیشنل ہائی وے اور 2500 کلومیٹر موٹرویز شامل ہیں، پاکستان میں گزشتہ 5 برس میں قومی شاہرات پر ٹریفک میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی ہیلتھ سے منسلک، اربن پلاننگ اور ماحولیاتی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں، موثر اقدامات سے حادثات میں 50 فیصد اوراموات میں 30 فیصد کمی ہوئی، لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے شاہرات پر ریسکیو سروسز اور ائیر ایمبولینس کی فراہمی کیلئے اقدامات کی نشاندہی کی اور کہا کہ "پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو" اور سی پیک گوادر بی آر آئی منصوبوں کیلئے پر عزم ہے، پاکستان نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور، پاک مڈل ایسٹ پراجیکٹس میں دلچسپی رکھتا ہے، گلوبل منسٹریل کانفرنس کا انعقادخوش آئند، مختلف ممالک باہمی تجربات سے مستفید ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پابندی اور کانفرنس کے اعلامیے پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔
وفاقی وزیر نے مراکش کی حکومت اور وزیر ٹرانسپورٹ عبدالصمد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ مراکش کے خوبصورت شہر میں آپ کی دعوت اور شاندارمہمان نوازی پر ہم سب مشکور ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں اسلام آباد رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔ انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔