چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔
ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.
پھر ٹام لاتھم اور ول یانگ نے 118 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کے تمام ہی باولرز کو شاندار انداز سے کھیلا، ول یانگ 191 کے مجموعی اسکور پر 107 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، اس کے بعد لاتھم اور گلین فلپس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آخری کے 10 اوورز میں 125 رنز بنائے۔
پاکستان کے مہنگے ترین بولر
حارث رؤف پاکستان کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں دو وکٹیں تو ضرور لیں مگر سب سے زیادہ 83 رنز دیے۔
اس کے بعد شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 68 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 63 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔
ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے بہترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے اپنی گھومتی گیندوں سے کیوی بلے بازوں کو نہ صرف پریشان کر کے رکھا بلکہ 10 اوورز میں 47 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بھی بنایا۔
اس کے علاوہ خوش دل شاہ نے 7 اوورز میں 5.71 کے اکنامی ریٹ سے 70 رنز دیے اور سلمان علی آغا نے تین اوورز میں 15 رنز دیے جبکہ دونوں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے اوورز میں ول یانگ رنز دیے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف مکمل کرکے میچ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل 5ویں کامیابی ہے جبکہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ ہی اپنے نام کرسکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل