Daily Pakistan:
2025-11-03@07:45:21 GMT

بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔

نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.

63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔جنوری 2025ء کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔پورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نیو کلیئر سے بجلی کی پیداوار 26.61 فیصد، ایران سے حاصل کردہ بجلی کی شرح 0.41 فیصد، ونڈ سے 2.67 فیصد اور بگاس سے پیداوار 1.67 فیصد رہی، ماہ جنوری کے درمیان سولر سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 1.06 فیصد رہا۔

اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے:جنید اکبر

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سے بجلی کی پیداوار کی قیمت میں

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اضافہ پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمت ہائی اسپیڈ

متعلقہ مضامین

  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
  • این سی سی آئی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر پر 15 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام