اسلام آباد:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف" پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا کی اجتماعی دانش اور کردار ایک مؤثر عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے، وکلا اور عدلیہ کا باہمی تعاون قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا برادری کے تعاون کے بغیر منصفانہ اور مؤثر عدالتی نظام کے مقصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

سینئر وکلا کے وفد نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور چیف جسٹس کو ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز اور سائلین کو درپیش چیلنجز اور وکلاء کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ "رسائی برائے انصاف" پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اپنی ویب سائٹ پر تربیتی پروگرامز اپلوڈ کر چکی ہے،  ہزارہ بار ڈویژن کے وکلا ان کورسز سے مستفید ہو کر اپنی قانونی مہارت اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہزارہ ڈویژن سینئر وکلا چیف جسٹس ڈویژن کے کے لیے

پڑھیں:

حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔

جس کو دیکھو  منہ اٹھاکر پنجاب پر تنقید کرنے آجاتا ہے:عظمیٰ بخاری کا مزمل اسلم کے بیان پر شدید ردعمل

ایس ای سی پی کی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت نے ابتدائی تین ڈائریکٹرز کے طور پر جوائنٹ سیکریٹری فنانس ڈویژن تیمور حسن، جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن حمیرا اعظم خان اور جوائنٹ سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس ڈویژن عامر محمد خان نیازی کو نامزد کیا ہے۔ احمد تیمور حسن کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اضافی چارج پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ کمپنی ورچوئل ایسٹ آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے بعد قائم کی جا رہی ہے، جو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں اور ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز (VASPs) کے ضابطہ کار کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ یہ آرڈیننس بلاک چین پر مبنی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے ساتھ شفافیت، تعمیل اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،ترجمان پی ٹی اے

اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے انتظام کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کے طور پر کام کرے گا اور مستقبل میں ٹوکنائزڈ گورنمنٹ بانڈز، خود مختار ڈیجیٹل کرنسیاں اور بلاک چین پر مبنی سرحد پار لین دین جیسے منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے
  • روزی خان بڑیچ کا ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام
  • پاکستان نے امریکہ کو بحیرہ عرب میں نئی بندرگاہ بنانے کی پیشکش کردی
  • شافع حسین سے ملاقات، پی ٹی آئی، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
  • حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
  • پریس کلب کے باہر سے گرفتاریوں پر وکلا کی اسلام آباد میں جزوی ہڑتال
  • جی 7کا روسی تیل کے خریداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان
  • مخصوص نشستیں کیس، نظرثانی درخواستوں کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد پولیس کا وکلا پر تشدد، گرفتاریاں