کراچی، 10 سالہ بچے کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے علاقے تیموریہ میں گزشتہ شب ایک افسوسناک حادثے میں 10 سالہ بچہ صائم واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ نمبر 153/2025، بچے کے والد شیخ عبدالرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
والد کے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا جب واٹر ٹینکر جو گارمنٹ فیکٹری میں پانی دینے کے بعد باہر نکل رہا تھا، نے بچے کو کچل دیا۔
یہ واقعہ تیموریہ کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور سراج کو گرفتار کر لیا اور ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔
والد شیخ عبدالرحمان نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ان کا بیٹا صرف کھیلنے کے لئے باہر نکلا تھا، مگر اس کی زندگی اس حادثے میں چھین لی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
پشاور (ویب ڈیسک) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں جن کو آبائی گاؤں مالی خیل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جاں بحق نوجوان حسن کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا لیکن اب طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
مزید :