جیا بچن حجابی خواتین کے دفاع میں سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن حجابی خواتین کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔
جیا بچن آج کل شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر کے سیاست پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
ان کا تعلق بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے ہے۔
جیا بچن رکنِ پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی نمائندہ بھی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اتر پردیش کے ضمنی انتخابات اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران پیش آنے والے خواتین کی شناخت کے لیے ان کے برقعے اُتاروانے کے واقعے پر اپنی آواز بلند کی ہے۔
جیا بچن نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہر خاتون کے ساتھ ایک جیسا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا، اُتر پردیش کے انتخابات کے دوران خواتین کی شناخت کے لیے ان کے برقعے اُٹھا اُٹھا کر دیکھے گئے جو مکمل طور پر ان کی رازداری کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، یہی عمل دہلی کے انتخابات میں بھی دہرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جو خواتین برقعہ نہیں پہنتیں ان کی جانج پڑتال نہیں ہوتی اور اگر کسی نے برقعہ پہن لیا تو ان کے برقعے اٹھا اٹھا کر دیکھا جاتا ہے کہ وہ خواتین ہیں یا نہیں؟
سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جس گھر میں پیدا ہوئی وہاں ہم 3 بہنیں تھیں، میں سب سے بڑی ہوں، میری سب سے پہلی اولاد ایک لڑکی ہے، میری پہلی نواسی اور پوتی بھی ایک لڑکی ہے، اس لیے مجھے معلوم ہے اور یہ جان کر اچھا لگتا ہے کہ سنبھالنے والی خواتین آگے آ رہی ہیں۔
انہوں نے خواتین کی شناخت پر بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ خواتین کی موجودگی ان کی شناخت، اگر، مگر، شاید نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے، ہم خواتین کو مشہور ہونے کا شوق نہیں ہے، آپ (پالیمنٹ میں موجود مردوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا) ہمیں جانتے ہیں، یہی ہمارے لیے بہت ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواتین کی انہوں نے کی شناخت جیا بچن کہا کہ
پڑھیں:
ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا
کراچی:ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے غیرقانونی اقدامات کے باوجود بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، بدتمیزی کی جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی۔
ویڈیو سامنے آنے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان اور خصوصی طور پر وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آر جن سے میرا ملک کی بہتری کیلئے بہت اچھا تعلق ہے انہوں نے اس ایف بی آر کے افسر کو نوکری سے نکالا کیوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ اس افسر کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنا ہوگا جو عوام کا نوکر ہوتے ہوئے عوام سے جانوروں کی طرح سلوک کررہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں، وطن واپسی تک اگر اس افسر کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں جس کا میں خود ممبر ہوں، میں اسے سینیٹ میں بلا کر جو کروں گا پھر کوئی گلہ نہ کرے۔