وزیرِ اعظم شہباز شریف کے 2 روزہ دورۂ آذربائیجان کے حوالے سے آج کی مصروفیات سامنے آ گئیں۔ شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملنے زوولبا محل جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات ہو گی، دونوں رہنما مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔   وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعظم 44 روزہ نگورنو قاراباخ جنگ کے ہیروز اور شہداء کی فتح کی یادگار پر حاضری بھی دیں گے۔ شہباز شریف تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ پاکستان آذربائیجان بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔  آذربائیجان کے صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف شہباز شریف ا کریں گے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر غیرقانونی قبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کردی

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر فوجی قبضے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر زور دیا جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے خلاف پہلے سے جاری  تباہ کن جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے، فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اس جاری المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا طویل، غیر قانونی قبضہ ہے اور جب تک یہ قبضہ برقرار رہے گا، امن ایک خواب ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق جائز حقوق، ان کے حق خود ارادیت اور فلسطین کی ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو فوری طور پر روکنے، بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور غزہ کے لوگوں تک اشد ضروری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کا گوادر کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
  • سعودی سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دعوت نامہ پہنچا دیا
  • غزہ پر ناجائز کنٹرول خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا: وزیر اعظم شہباز شریف
  • غزہ پر ناجائز کنٹرول کا اسرائیلی منصوبہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مذمت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر غیرقانونی قبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کردی
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیر اعظم
  • اوورسیز پاکستانیز ہمارا قومی سرمایہ ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے چین روانہ ہوں گے
  • وزیرِ اعظم نے دفاتر میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا