گوادرایئرپورٹ ابھی تک اگرچہ مصروف ترین ایئرپورٹ نہیں ہے لیکن بحیرہ عرب کے ساتھ اپنے تذویراتی محل وقوع کی وجہ سے تجارت اوررابطوں کو آسان بنانے میں اہم کردارادا کررہا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کے گیٹ وے کے طور پر گوادرایئرپورٹ علاقائی اوربین الاقوامی تجارت کے فروغ اور پاکستان کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خاص بات کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کے ذریعے کاروبار، سرمایہ کاروں اورسیاحوں تک رسائی کو بہتربناتے ہوئے گوادرشہرکی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ اسےایک اہم تجارتی اورلاجسٹک مرکزمیں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے سمیت گوادر شہر میں جاری ترقی کے ساتھ، یہ علاقائی ہوابازی کا ایک اہم اسٹیک ہولڈر بننے کے لیے تیار ہے، جس سے اقتصادی مواقع اورروابط کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں:نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ہرایئرپورٹ راتوں رات شکاگو ایئرپورٹ نہیں بن جاتا، ہرایئرپورٹ کا مقصد ہوائی جہازوں اور مسافروں سے بھرجانا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ نے رواں برس کے اوائل میں باقاعدہ اپنے آپریشنز کا آغاز کردیا تھا، جب اس نو تعمیر ایئرپورٹ سے 10 جنوری کو پہلی پرواز مسقط کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا آغاز، ایئرپورٹ پر کون سی سہولیات دستیاب ہیں؟

نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیراوراسے فعال بنانا حکومت پاکستان کے چند بڑے منصوبوں میں سے ایک تھا، اس ایئرپورٹ کی تعمیر کا کام 2019 میں شروع کیا گیا تاہم گزشتہ برس نیو گوادر ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح چینی وزیراعظم لی چیانگ اوروزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس کی تعمیر پر 55 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔

مزید پڑھیں:نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکنیکی قبولیت کی دستاویزات کا تبادلہ

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے جس کا رقبہ 4,300 ایکڑ پر محیط ہے جبکہ یہاں رن وے کی لمبائی 12000 فٹ سے زائد ہے۔

اس رن وے پر 4 سے 5 سو مسافروں کی گنجائش رکھنے والے ایئر بس 380 جہاز کی لینڈنگ ہوسکتی ہے۔ ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کا رقبہ 14,000 مربع میٹر ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کارگو کمپلیکس کی ابتدائی گنجائش 30,000 ٹن، کولڈ اسٹوریج اور گودام کی سہولیات کے ساتھ موجود ہے جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کا رقبہ 1,200 مربع میٹر اور اونچائی 42 میٹر ہے۔

گوادر کا نیا ایئرپورٹ کیوں اہم ہے؟

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ ایئرپورٹ اپنے اسٹریٹجک محل وقوع اور بڑھتی ہوئی اقتصادی اہمیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم عالمی اور علاقائی مقامات کے ساتھ متحرک روابط قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ ایئرپورٹ اندرون ملک پروازوں اور بین الاقوامی آپریشنز دونوں کے لیے موزوں ہے جو ایئرلائنز کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کا ایک مثالی مرکز ہے۔ یہ ایئرپورٹ اسلام آباد جیسے اہم اندرونِ ملک مراکز اور مسقط اور چین میں شنگانگ جیسے علاقائی مقامات کے ساتھ براہِ راست رابطے کا ذریعہ بنے گا۔

مزید پڑھیں: گوادر کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین-پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اس کے ساتھ ساتھ اس ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے بڑی عالمی منڈیوں، جیسے متحدہ عرب امارات، یورپ، مشرقِ بعید، وسطی ایشیا، اورافریقہ کے لیے پروازوں کے امکانات بھی روشن ہو جائیں گے۔ یہ نہ صرف مسافروں کی نقل مکانی بلکہ کاروباری مواقع بھی پیدا کرے گا۔

نیو گوادرایئرپورٹ کے ذریعے سمندری خوراک، معدنیات، اور دیگر سامان کی برآمدات کو چین، عمان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، یورپ اوردیگرمقامات تک بھی پہنچایا جاسکے گا، جو قیمتی زرمبادلہ کمانے کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیک ہولڈر بحیرہ عرب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی تجارت تذویراتی محل وقوع ٹرمینل بلڈنگ رن وے شہباز شریف لینڈنگ نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ ورچوئل افتتاح.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیک ہولڈر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی تذویراتی محل وقوع ٹرمینل بلڈنگ رن وے شہباز شریف لینڈنگ نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ ورچوئل افتتاح نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی پاکستان ایئر ایئرپورٹ کی ایئرپورٹ کے اتھارٹی کے مزید پڑھیں کے مطابق کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے