گوہر رشید کے بعد ایک اور اداکار کی شادی؛ مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح کیا اور اس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
گوہر رشید کے اب عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور انھوں نے بھی شادی کی اطلاع اور تصاویر مسجد الحرام سے ہی جاری کی ہیں۔
عمر شہزاد نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں سورہ النبا کی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے کہ لکھا کہ اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا۔
اداکار نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز۔ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے بھرپور ہو۔"
عمر شہزاد نے اس پوسٹ میں اپنی اور اہلیہ کی تصویر بھی شیئر کی لیکن دونوں کے چہرے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
اداکار نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں نے غلاف کعبہ کو چھونے کی سعادت حاصل کی ہے۔
A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)
ان تصاویر پر صارفین کے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ عمر رشید کے ساتھی اداکاروں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تاہم اس پوسٹ میں عمرشہزاد نے اپنی اہلیہ کی تصویر اور شناخت ظاہر نہیں کی۔
کہا جا رہا ہے کہ عمر شہزاد کا نکاح بھی مسجد الحرام میں ہوا ہے تاہم اس حوالے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسجد الحرام
پڑھیں:
اسٹائلش اداکار راحت کاظمی کی 81 ویں سالگرہ پر بیٹے کا جذباتی پیغام
ماضی کے نامور اور منجھے ہوئے اداکار راحت کاظمی 81 برس کے ہوگئے اور اس خاص دن پر ان کے بیٹے نے ایک جذباتی پیغام اپنے والد کے نام لکھا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
راحت کاظمی کے بیٹے علی کاظمی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
چند دن قبل علی کاظمی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے والد کی سالگرہ گھر پر منانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اب انھوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں علی کاظمی اپنے والد راحت کاظمی اور بہن ندا کاظمی کے ہمراہ مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔
اس یادگار تصویر میں راحت کاظمی نہایت خوش اور پُرسکون دکھائی دے رہے ہیں تاہم وہ نہایت کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔
علی کاظمی نے اپنے والد لیجنڈری اداکار راحت کاظمی کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر دل کو چھو لینے والا ایک پیغام دے کر خراجِ تحسین پیش کیا۔
علی کاظمی نے لکھا کہ میرے ابا کو 81 ویں سالگرہ مبارک، وہ ان چند انسانوں میں سے ہیں جو نہایت دانا اور باکمال ہیں۔ مجھے سب کچھ سیکھانے کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ راحت کاظمی نے "دھوپ کنارے"، "تنہائیاں"، "پری زاد" اور متعدد لازوال ڈراموں میں کام کیا اور شہرت کی بلندی کو چھوا۔
ان کی شہرت اور مقبولیت اب بھی برقرار رہیں جس کا اندازہ ان کے بیٹے کی پوسٹ پر دنیا بھر سے ان کے مداح کے کمنٹس سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
راحت کاظمی پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ جنھوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں ناقابل فراموش ڈراموں میں کام کیا۔ وہ اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔