لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندر کمار بھارت کے نئے وائس آرمی چیف تعینات
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندر کمار کو بھارتی فوج کا نیا وائس چیف آف آرمی اسٹاف (VCOAS) مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ لیفٹینیٹ جنرل بی ایس راجو کی جگہ لیں گے۔
اس تعیناتی کی تصدیق بھارتی نیوز چینل’ABP لائیو‘ کو بھارتی آرمی کے ذرائع نے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندر کمار اس سے قبل ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (اسٹریٹجی) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور بھارتی فوج کے وائٹ نائٹ کور کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش آرمی نے پاک فوج سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد رپورٹ مسترد کردی
لیفٹینیٹ جنرل بی ایس راجو نے یکم مئی 2022 کو یہ عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کے ترقی کے بعد یہ ذمہ داری اٹھا رہے تھے۔ لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندر کمار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (NDA) کھڑکواڑلا کے فارغ التحصیل ہیں اور انہیں آتی وشیشت سیوا میڈل، یودھ سیوا میڈل اور وشیشت سیوا میڈل جیسے اعزازات ملے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا، آرمی چیف
لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندر کمار کے پاس مختلف اہم فوجی کورسز میں شرکت کا شاندار ریکارڈ ہے جن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلیمٹن، ہائر کمانڈ کورس مہو اور نیشنل ڈیفنس کالج نیو دہلی شامل ہیں۔ انہوں نے سری لنکا میں ’کوآپریٹو سیکیورٹی ان ساؤتھ ایشیا‘ اور مصر میں ’یونائیٹڈ نیشن سینئر مشن لیڈرز کورس‘ جیسے خصوصی تربیتی پروگرام بھی مکمل کیے ہیں۔ وہ یکم مارچ 2021 کو آسام رجمنٹ اور اروناچل اسکاؤٹس کے کمانڈر کی حیثیت سے بھی تعینات ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی فوج لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندر کمار وائس چیف آف آرمی اسٹاف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج وائس چیف آف آرمی اسٹاف بھارتی فوج
پڑھیں:
ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
کراچی:ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان کو ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کرلیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے آر اے ٹو ریجن ایشیا کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ مومسیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزادخان کو اہم عہدہ دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ڈی جی میٹ پاکستان کو ڈبیلو ایم او کے آر اے ٹو یعنی ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔