بھارتی اداکارہ اور آئٹم نمبر گرل راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جس میں راکھی ساونت ہیرے کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔

راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور پیچیدہ محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ کیا راکھی ساونت، جو ماضی میں کئی ناکام تعلقات کا شکار رہی ہیں، اب دودی خان کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دودی خان نے راکھی کو ہیرے کی انگوٹھی دی، جس نے دونوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں اور بڑھا دیں۔

راکھی ساونت کی زندگی میں کئی نامور لوگ آئے اور گئے، جن میں ابھیشیک اور رتیش جیسے نام شامل ہیں۔ انہوں نے عادل خان درانی سے شادی بھی کی، لیکن یہ رشتہ بھی جلد ہی تلخیوں کا شکار ہوگیا۔ اب راکھی کا نام پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منسلک ہوگیا ہے، جو ان کی زندگی میں ایک نئے موڑ کی نشاندہی کررہا ہے۔

دونوں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت نے اس تعلق کو مزید تقویت بخشی ہے۔ دودی خان نے ایک ویڈیو پیغام میں راکھی کو ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی، جس پر راکھی نے بھارت سے ویڈیو پیغام میں ہی جواب دیا۔ تاہم، دودی خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے راکھی سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ راکھی کی شادی اپنے کسی دوست سے کروائیں گے، اور یہ کہ وہ پاکستان کی ہی بہو بنیں گی۔

حال ہی میں دودی خان اور راکھی ساونت کی ملاقات دبئی میں ہوئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان ویڈیوز میں راکھی نے دودی سے شکایت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے وعدہ کرکے بیچ راستے میں چھوڑ دیا۔ دودی خان نے اس پر مختلف جواز پیش کیے۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں دودی خان کو راکھی کو ڈائمنڈ رنگ پہناتے دیکھا گیا۔ راکھی نے انگوٹھی کے اصلی یا نقلی ہونے پر سوال اٹھایا، جس پر دودی خان نے کہا کہ یہ اصلی انگوٹھی ہے، جو ایک دوست کی جانب سے ایک دوست کےلیے ہے۔

یہ خبریں دونوں کے مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ راکھی ساونت اور دودی خان کی کہانی کس موڑ پر جا کر رکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکار راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پر انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری سے منسوب وائرل ویڈیو کے حقیقت سامنے آ گئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر  3 جولائی سےمتعدد بھارتی صارفین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو شیئر کرنا شروع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ۔ تاہم نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو کی آڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی  اور اصل مواد کو مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے۔
 31 جولائی کو ایک بھارتی صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسکرین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا: ایک جانب بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں اور دوسری جانب بھارتی رکنِ پارلیمنٹ گورو گوگوئی لوک سبھا میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں بلاول کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: کون رات کے اندھیرے میں حملہ کرتا ہے؟ ہم آسانی سے بھارتی وزیراعظم کے سامنے پروپیگنڈہ کر سکتے ہیں، ہمارے لوگ ان کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ۔

پوسٹ کے کیپشن میں کہا گیا کہ ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں — بلاول بھٹو۔ ہیلو گورو گوگوئی صاحب، یہ ‘ہمارے لوگ’ کون ہیں جو بلاول بھٹو کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں؟
یہ ویڈیو 1 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی گئی اور 5,200 سے زائد مرتبہ شیئر کی گئی۔ مزید یہ کہ دیگر بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور انسٹاگرام اکاؤنٹس نے بھی یہی ویڈیو شیئر کی، جس سے اس کی وائرل نوعیت ظاہر ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو کی تصویر کے ساتھ یہ جعلی بیان بھی گردش کرتا رہا: ہمارے لوگ ان کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں — جسے ہندوتوا نظریات کے حامل اکاؤنٹس نے شیئر کیا اور ان پوسٹس کو مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔
 تاہم ان میں سے کسی بھی پوسٹ میں نہ تو ویڈیو کی مکمل تفصیل فراہم کی گئی، نہ اس کی اصل تاریخ کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی مکمل تقریر کا کوئی لنک دیا گیا۔
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے جب اس کا تجزیہ کیا گیا تو واضح ہوا کہ آڈیو اور بلاول کی لبوں کی حرکت میں مطابقت نہیں تھی، وزیراعظم کے الفاظ غلط انداز میں ادا کیے گئے تھے اور ویڈیو میں ہندی زبان کا استعمال کیا گیا، جو بلاول کی عام تقریر میں نہیں ہوتا۔
ریورس امیج سرچ سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو دراصل 7 مئی 2025 کی ہے، جب بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں چار روزہ پاک بھارت تنازع پر تقریر کی تھی۔
اپنی اصل تقریر میں بلاول بھٹو نے کہا تھاکہ صرف چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملہ کرتے ہیں، اگر ان میں تھوڑی سی بھی ہمت ہوتی تو دن کی روشنی میں حملے کا اعلان کرتے 
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم کبھی بھی جنگ کی حمایت نہیں کرتے، لیکن بھارت کو خبردار رہنا چاہیے کیونکہ پاکستان نے ابھی جواب دینا ہے — اور وہ جواب نہ تو رات کے اندھیرے میں دیا جائے گا، نہ جھوٹ پر مبنی ہو گا، بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہو گا۔

اس تقریر کی تصدیق معتبر اداروں  کی رپورٹس سے بھی ہوتی ہے، جن میں کہیں بھی بھارتی پارلیمنٹ یا ہمارے لوگ جیسے کسی بیان کا ذکر نہیں۔
لہٰذا، اس وائرل ویڈیو کی بنیاد پر کیا گیا دعویٰ کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں — مکمل طور پر غلط، جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ ویڈیو میں آڈیو کو ایڈیٹ کر کے ایک جعلی بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف سندھ کے بڑے رہنما گرفتار،سوشل میڈیا پر ہڑتال کی ویڈیو وائرل کی تھی
  • بنگلہ دیش میں پاکستانی پرچموں کی فروخت میں اضافہ، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی
  • لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
  • بلاول بھٹو زرداری سے منسوب وائرل ویڈیو کے حقیقت سامنے آ گئی
  • حارث رؤف کا ’فارمنگ اورا‘ کی طرز پر جشن موضوع بحث بن گیا، یہ کہانی کیا ہے؟
  • اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے
  • بلال عباس سے خفیہ نکاح؟ درفشاں سلیم نے بڑا انکشاف کر دیا
  • علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • اخبارات اور سوشل میڈیا