6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
موریطانیہ، ملائیشیا اور امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ جبکہ 5 کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئے 5 مسافروں کو کراچی میں انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ موریطانیہ سے کشتی سے یورپ سمگلنگ کے لیے موجود 2 نوجوان بھی بے دخل کیے گئے ہیں۔ امیگریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے بلیک لسٹ، منشیات سمگلنگ اور سزا یافتہ سمیت 45 پاکستانی ڈی رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب میں سزا پوری کرنے والے 9 افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے جبکہ ملائیشیا سے ایک، عمان سے 2 اور قطر سے ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔