30 ایوارڈز حاصل کرنے والی وہ فلم جس کو کاجول اور اجے دیوگن نے ٹھکرا کر غلطی کی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سن 2004 میں یش چوپڑا نے ویر زارا کے ساتھ ہدایتکاری کی دنیا میں واپسی کی، جو ہندوستان اور پاکستان کے پس منظر پر مبنی ایک محبت کی کہانی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں اس فلم کیلئے پہلے اجے اور کاجول کو کاسٹ کرنے کی تجویر دی گئی تھی۔
ویر زارا میں شاہ رخ خان کو بھارتی فضائیہ کے افسر ویر پرتاپ سنگھ اور پریتی زنٹا نے پاکستانی لڑکی زارا حیات خان کا کردار ادا کیا تھا۔ اس سرحد پار رومانس نے شائقین کے دلوں پر قبضہ کر لیا اور یہ فلم دنیا بھر سے 105 کروڑ روپے کما کر ایک بلاک بسٹ ثابت ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق یش چوپڑا آدتیہ چوپڑا کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کامیاب جوڑی کے طور پر اُبھرنے کے بعد شاہ رخ خان اور کاجول کو ایک ساتھ کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم کاجول نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کردار سے انکار کر دیا اور فلم بالآخر پریتی زنٹا کے مقدر میں آ گئی۔
فلم ویر زارا میں رانی مکھرجی نے پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا معاون کردار ادا کیا تھا۔ یش چوپڑا شروع میں اس کردار کے لیے ایشوریہ رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن اس وقت سلمان خان کے ساتھ ان کے خراب تعلقات اور سیٹ پر ان کی مسلسل مداخلت کی وجہ سے انہیں چلتے چلتے اور ویر زارا کو چھوڑنا پڑا، اور ان کی جگہ رانی مکھرجی نے دونوں فلموں میں لے لی۔
منوج باجپائی نے یش چوپڑا کی اس روم کام ویر زارا میں زارا کے منگیتر رضا شیرازی کا ایک چھوٹا کردار بھی ادا کیا۔ لیکن، یہ کردار سب سے پہلے اجے دیوگن کو آفر کیا گیا تھا۔ تاہم اجے نے بھی اسے مسترد کر دیا، کیونکہ وہ اپنے ہم عصر شاہ رخ خان کے مقابل مہمان کے کردار میں نظر نہیں آنا چاہتے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔