ابوظبی کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسکرین گریب
ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر ابوظبی کے ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا۔
خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی معزز مہمان کا استقبال کرنے کے لیے ایئر بیس پر موجود تھے۔
ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر نور خان ایئر بیس پر موجود معصوم بچوں نے ابوظبی کے ولی عہد کو گلدستے پیش کیے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں صبح سے بارش جاری ہے، ابوظبی کے ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر بھی بارانِ رحمت برس رہی تھی۔
ابوظبی کے ولی عہد کے ہمراہ سینئر حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ابوظبی کے ولی عہد
پڑھیں:
کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
رحیم یار خان:کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کو معطل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈی ایس پی محمد اسلم کو فوری طور پر آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔