اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے سندھ اور بلوچستان کی جانب سے یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات تفصیلات فراہم نہ کرنے پر  اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹرسیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی نے صوبوں کی جانب سے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر اظہار برہمی کیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبہ سندھ اوربلوچستان کے منصوبوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں،کمیٹی نے چیف سیکریٹری سندھ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور نے 2022 کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں، حکومت نے2022 میں 8 ارب ڈالر کا ہدف رکھا تھا، پاکستان کو 2022 کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 10 ارب ڈالرزملے ہیں۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ہمیں2022 کے سیلاب میں قرضہ کم شرح سود پر ملا، 100 بندوں کو قرض لے کر 42 ہزار خیمے دیے گئے اس کا حساب ہونا چاہیے۔سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ جو بھی قرض ملا وہ کم شرح سود پر ملا، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک نیرعایتی قرضے دیے، عالمی مالیاتی اداروں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے منظور نظر افراد میں سولر پینل تقسیم کیے جارہے ہیں، وزارت اقتصادی امور چیف سیکریٹری سندھ سے تفصیلات لے کر بتائے، حکومتی لوگوں میں سولر پینلز تقسیم ہورہے ہیں، اگر سندھ تفصیلات فراہم نہیں کرتا تو ڈونرز کو لکھیں گے کہ بے ضابطگی ہورہی ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے گھر بنانے کے بجائے کسی اور کے بن رہے ہیں، لاڑکانہ کی ایک یونین کونسل میں صرف چیئرمین یونین کونسل کا گھر بن رہا ہے، سندھ کا محکمہ منصوبہ بندی بتائے کہ آخر ایسا کیوں ہورہا ہے۔منصوبہ بندی کمیشن سندھ نے تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کرنے یقین دہانی کرادی، سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کی تعمیر کے لییعالمی بینک نے ایک ارب ڈالر دیا ہے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 24 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی تفصیلات نے کہا کہ سیلاب سے کمیٹی نے کے لیے

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش