ملک بھر میں بادلوں نے رنگ جما دیا، ابر رحمت اور برفباری سے نظارے حسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہر(نیوز ڈیسک)پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں برف باری سے نظارے حسین ہوگئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی، قلات میں بادل خوب برسے، مری میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند، گلگت میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات سے بند ہو گئی، داسو کے قریب بارش کی وجہ سے پہاڑ سرک گیا، کئی افراد پھنس گئے، لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلا سڑک بہا کر لے گیا۔
گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری ہوئی، کوزہ گلی کے مقام پر متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، ایبٹ آباد میں شدید برف باری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج بھی مزید بادل برسیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور ایران میں دو طرفہ تجارت بڑھانا ناگزیر ہے، رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں۔ جنکے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں۔ جن کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خانہ فرہنگ ایران اور بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے اشتراک سے منعقدہ ویمن امپاورمنٹ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ پنجگور اور دیگر سرحدی علاقوں میں قانونی راستوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دیا جائے، تاکہ دونوں طرف کے عوام خوشحال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کے نصف سے زائد ہیں۔ انہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کو چاہئے کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔