فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی 97 ویں تقریب، 3 مارچ 2025 کو منعقد ہوگی۔
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز، آسکر کی 97 ویں تقریب، 3 مارچ 2025 کو منعقد ہوگی۔ اکیڈمی ایوارڈز کے منتظمین نے اس تقریب کی نشریات کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔اس بار آسکر ایوارڈز کی تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر لائیو نشر کی جائے گی، جو پاکستانی شائقین کے لیے صبح 6 بجے دستیاب ہوگی۔اس کے علاوہ، آسکر کی 97 ویں تقریب کو اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر بھی 3 مارچ 2025 کو صبح 6 بجے نشر کیا جائے گا۔مداح اس ایونٹ کو دوبارہ اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر اسی دن صبح 9 بجے دیکھ سکیں گے۔اس سال کے آسکر ایوارڈز میں کئی مشہور ہستیاں شامل ہوں گی، جن میں اسٹرلنگ کے براون، جوئے الوین، ولیم دوفے، آنا دے آرمس، گولڈی ہان، اور اوپرا ونفرے جیسے نام شامل ہیں۔علاوہ ازیں، ہیلی بیری، پینیلوپی کروز، ایلے فیننگ، ووپی گولڈ برگ، اسکارلیٹ جوہانسن اور دیگر معروف شخصیات تقریب کی میزبانی کریں گی۔ رابرٹ ڈاونی جونیئر، ایما اسٹون، کلین مرفی اور دیواین جوی رندالف ایوارڈز پیش کریں گے۔آسکر ایوارڈز کی اس تقریب کا انتظار دنیا بھر کے شائقین کے لیے بے حد دلچسپی کا باعث ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کو مظفر گڑھ میں روک لیا گیا
کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والے جماعت اسلامی بلوچستان کے لانگ مارچ کو پولیس نے مظفر گڑھ میں روک لیا۔ لانگ مارچ کے شرکا آج صبح لورالائی سے روانہ ہوکر ڈیرہ غازی خان سے ہوتے ہوئے ملتان جارہے تھے جہاں پولیس نے لانگ مارچ کے شرکا کو روک لیا۔ پولیس نے جماعت اسلامی بلوچستان کے دو نائب امیروں سمیت 11 کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے جماعت اسلامی بلوچستان کا اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ دو روز قبل کوئٹہ سے صوبائی امیرجماعت اسلامی و رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں روانہ ہوا تھا۔