پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ مرحوم مولانا حمید الحق حقانی کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

گورنر کنڈی نے جامعہ حقانیہ دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سینئر حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا۔صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے گورنر کنڈی نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک صوبہ حکام اور خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی کی سزا بھگتتا رہے گا ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔ چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش
  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پی کے کی 13 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر کی مبارکباد
  • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں
  • حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان
  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لے لیا