ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کے کرپٹوکرنسی کے اکاؤنٹ میں بھیجتا تھا، دھوکے بازی سے کمائی گئی رقم سے ملزم کرپٹوکرنسی خریدتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے سے زائد مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے، اس کے ڈیفنس کے گھر سے 2 کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے، ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی کو امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالر کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کے کرپٹوکرنسی کے اکاؤنٹ میں بھیجتا تھا، دھوکے بازی سے کمائی گئی رقم سے ملزم کرپٹوکرنسی خریدتا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمیی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا.
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون او نقد رقم برآمد کی گئی ۔