وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا سنسنی خیز معرکہ آج ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج ہو گا۔
مراد علی شاہ اور انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا مقابلہ آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔
مہک مقبول سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں۔
انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔
جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔