کراچی: شہری پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کی تفصیلات حاصل کرلیں، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنیوالے شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں، وہ 19 فروری کو حب سے کراچی آیا تھا، اس کا روٹ پلان بھی حاصل کیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم حب سے بوٹ بیسن پہنچا اور وہاں جھگڑا ہوا تھا، شاہ زین مری کے 5 گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شاہ زین مری کے دوست کے گھر چھاپہ مارا گیا، دوست کے مطابق شاہ زین مری واقعے کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔
اسد رضا کا کہنا ہے کہ گارڈز سے ملنے والے اسلحے کے لائسنس کی تفصیلات چیک کی جا رہی ہیں، شاہ زین مری کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری
پڑھیں:
کراچی، سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آتشزدگی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بڑے میدان میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بڑے میدان میں استعمال شدہ اشیاء کے مختلف گودام ہیں، گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک اور دیگر اشیاء رکھی جاتی ہیں۔
گودام مالکان نے الزام لگایا ہے کہ 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ بھجانے کے لیے ان سے ٹینکر خریدنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 چار فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔