حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ، معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا، پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں، لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔
نجی چینل سے ایک انٹرویومیں مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں تحریک انصاف عرفان صدیقی
پڑھیں:
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کا یہ نیا باب خطے میں استحکام اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور سعودی قیادت کی بصیرت اور دوراندیش فیصلوں پر فخر کرتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دفاعی نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، اور یہ رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔