پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر143پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 13 ہزار 394 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا تھا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں451پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں بھی رواں ہفتے اتار چڑھائو دیکھنے میں آیا، سونے کی نئی قیمت 2ہزار 500روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 500 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک بھر میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 357000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کے اضافے سے 306069 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 8 ڈالر سے بڑھ کر 3350 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 6 ڈالر سستا ہوا تھا۔