ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا، جنوری کی نسبت 17.35 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ export WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا، جنوری کی نسبت 17.35 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ، فروری میں سالانہ بنیادوں پر بھی برآمدات میں 5.57فیصد کمی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا،جنوری میں ملکی مجموعی برآمدات 2 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں،گزشتہ سال فروری میں برآمدات کا حجم 2 کروڑ 58 لاکھ 30 ہزار ڈالر تھا،رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات میں 8.

17 فیصد اضافہ رہا،جولائی تا فروری مجموعی برآمدات کا حجم 22 ارب ڈالر سے زائد رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.03 فیصد کی کمی ریکارڈ،جنوری میں درآمدات کا حجم 4 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں درآمدات میں 7.40 فیصد اضافہ ریکارڈ، جولائی تا فروری مجموعی درآمدات کا حجم 37 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں تجارتی خسارے میں 33.43 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ، فروری کے دوران تجارتی خسارہ بڑھ کر 2 ارب 30 کروڑ ہوگیا، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 6.33 فیصد اضافہ ریکارڈ،جولائی تا فروری تجارتی خسارہ بڑھ کر 15 ارب 78 کروڑ ڈالر ہو گیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کمی ریکارڈ فیصد کی

پڑھیں:

ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ

ملک میں اکتوبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ہوا، اکتوبر میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ کا اکتوبر کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان تھا

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی، ستمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.26 فیصد بڑھی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.54فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.59 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں منہگائی کی سالانہ شرح 6 فیصد رہی

متعلقہ مضامین

  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد