رضوان کی کپتانی فراری سے رکشے پر آگئی ہے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان محمد رضوان کی کپتانی میں تبدیلی کو فراری سے رکشے پر آنا قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران انکی کپتانی کی تعریف کرتے تھے لیکن جب سے وہ پاکستانی ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے ہیں واضح فرق دیکھنےکو ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی کو آپ فراری سے رکشے پر آنا قرار دے سکتے ہیں، یہ 'غیر معمولی' ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان آج ہوگا! بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان
محمد عامر نے کہا کہ محمد رضوان کے پاس ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل کی کپتانی کا تجربہ تھا، انہوں نے کئی بار ٹیم کو فائنل میں پہنچایا ہے لیکن اب کپتانی میں فرق دیکھ رہا ہے کیونکہ میں اسوقت ڈریسنگ روم کا حصہ نہیں ہوں، اس لیے نہیں معلوم کیا ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ کپتان کون شاداب یا سلمان؟
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کو قیادت ملنے کے بعد امید تھی کہ وہ مثبت تبدیلی لائیں گے لیکن چند مہینوں میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ اپنی سوچ سے دور ہوگئے ہیں۔
محمد رضوان نے گزشتہ سال اکتوبر میں وائٹ بال کی کپتانی سنبھالنے کے بعد مختصر عرصے کیلئے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کی جہاں گرین شرٹس فتحیاب رہے۔
مزید پڑھیں: رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز؛ امام کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا
تاہم، مسلسل تین سیریز جیتنے کے بعد، رضوان کی قیادت والی ٹیم نے حال ہی میں سہ ملکی ہوم ون ڈے سیریز اور چیمپئینز ٹرافی میں فتح حاصل کرنے سے محروم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد رضوان کی کپتانی نے کہا کہ رضوان کی
پڑھیں:
بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے: خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے، بھارتی اقدامات غیر دانشمندانہ ہیں۔
ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ کوئی فریق یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طویل عرصے سے کوشش تھی کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر دے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو چھیڑ کر بھارت نے خطےمیں کشیدگی کو ہوا دی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز مسلسل ریاستی دہشت گردی میں مصروف ہیں، ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام لازم ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔