Daily Mumtaz:
2025-09-18@13:13:04 GMT

بریک اپ کے بعد تمنا اور وجے کا ایک اور بڑا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

بریک اپ کے بعد تمنا اور وجے کا ایک اور بڑا فیصلہ

بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کی جوڑی حقیقیت میں ہم سفر بنتے بنتے رہ گئی۔

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی بریک اپ کی خبر کے بعد سے اس جوڑی کے مداح دل برداشتہ نظر آ رہے ہیں۔

اس جوڑی نے دو سال ڈیٹنگ کے بعد باہمی رضا مندی سے بطور لَو برڈز راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اور اداکار نے رومانس کا رشتہ ختم کر کے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب بریک کے بعد تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے آگے کی جانب ایک قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

وجے اور تمنا کے اس عمل سے انٹرنیٹ صارفین کافی پیشان نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر 28 ملین فالوورز رکھنے والی 35 سالہ اداکارہ اور 1.

6 ملین فالوورز رکھنے والے 38 سالہ اداکار کے درمیان کس چپقلش نے دوری پیدا کی، اس سے متعلق تاحال معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟

کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔

اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔

ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔

یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’سلمان خان‘ بننا چاہتی ہوں، دھناشری
  • سلمان خان اداکار سونو سود سے کیوں جلتے تھے؟فلم دبنگ کے ہدایتکار کا حیران کن انکشاف
  • پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، معمولی فرق سے وینزویلا کو شکست
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے؟