کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں افطار /ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں۔

(جاری ہے)

افواج کے لئے دعا گوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دشمن کی نظر بد سے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے ۔ رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔ دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ گورنر ہاؤس میں چوتھی افطار / ڈنر میں ڈاؤ، ہمدرد، ضیاء الدین اور بقائی یونیورسٹیز کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں طلباء کا خیر مقدم کیا۔طلباء نے گورنر سندھ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔گورنر سندھ نے شہریوں کا بھی خیر مقدم کیا اور ان سے گھل مل گئے ۔گورنر سندھ نے جامعات کے طلباء کے ہمراہ افطاری کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے ہمراہ افطاری کر کے ہمیں بہت خوشی ہے۔ بعد ازاں گورنرہائوس میں چوتھی افطاری میں 2 پلاٹس کے لئے قرعہ اندازی بھی کی گئی۔

قرعہ اندازی میں سہرا ب گوٹھ سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز کا 120گز کا پلاٹ نکلا۔محمد ایاز نے کہا کہ کمپنی سے چھٹی کرکے گورنرہائوس میں اپنی قسمت آزمانے آیا تھا ۔پہلے روزہ میں بھی آیا تھا لیکن میرا نام نہیں آیا تھا ۔ دوسری قرعہ انداز ی میں اللہ والا ٹائون کی رہائشی نادیہ اقبال کا بھی 120گز کا پلا ٹ نکلا ۔پلاٹ نکلنے کی خوشی میں نادیہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور اپنے بیٹے سے لپٹ کر رونینلگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افواج پاکستان گورنر سندھ نے

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے

اسلام آباد:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا۔

معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنات، جادو اورمنترجنتر (پہلا حصہ)
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے
  • اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر عمران اسماعیل کے ورانٹ گرفتاری جاری
  • گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان