حارث رؤف، شاہین اور نسیم شاہ مجھے دیں تو میگا اسٹار بنادوں گا، شعیب اختر
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
دنیائے کرکٹ کے تیز ترین باولر شعیب اختر کا کہنا ہے شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور نسیم شاہ کو ریسٹ دینا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے 9 رتن بھی تبدیل کرنا ہوں گے۔
اسلام آباد میں سجی کیپیٹل پریمیئر لیگ کی تقریب دستخط میں شعیب اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور سی پی ایل کے بطور برینڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کھلاڑیوں کو پہلے نکالا جاتا ہے اور پھر شامل کیا جاتا ہے، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی مجھے دے دیے جاتے تو یہ سب میگا اسٹار ہوتے۔
انہوں نے کاہ کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی، کرکٹ کا بھی ہاکی والا حال کیا جارہا ہے، مینجمنٹ اور ٹیم مسلسل تبدیلیوں سے کچھ حاصل نہیں ہورہا، محسن نقوی نے انفراسٹرکچر ضرور بہتر کیا ہے لیکن پالیسیز بھی بدلنا ہوں گی۔
شعیب اختر نے کہا کہ حارث رؤف ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دینے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نسیم شاہ
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔