کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی کلی خزان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو خواتین جاں بحق، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہزار گنجی کی کلی خزان کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہمایون خان کی اہلیہ اور دس سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئیں۔
دھماکے کے نتیجے میں ہمایوں خان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا، زخمی کو سول اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
کراچی:شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔